’آپریشن لازورٹ‘ہزاروں افغان شہری برطانیہ منتقل

   

لندن: برطانیہ نے ’آپریشن لازورٹ‘ نامی خفیہ آپریشن کے ذریعے 5 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو برطانیہ منتقل کر دیا ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر سے شروع ہونے والے اس خفیہ مشن میں سابق فوجی اہلکاروں، انٹلیجنس اثاثوں اور ان کے اہل خانہ کو افغانستان سے باہر منتقل کرنا اور انہیں برطانیہ بھر میں فوجی مقامات پر رہائش کی پیشکش کرنا شامل تھا۔ افغانستان سے باہر نکالے جانے والوں میں 150 افغان بھی شامل ہیں جو براہ راست انٹلیجنس سروسز کیلئے کام کرتے تھے۔ برطانوی اخبار نے ایک ذرائع سے بتایا کہ سابق کنزرویٹو حکومت نے تارکین وطن کے اعداد و شمار کو کم کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔