آپریشن مسکان ، نلگنڈہ میں 106 بچوں کو بچالیا گیا

   

حیدرآباد 2 اگست ( سیاست نیوز) نلگنڈہ میں پولیس ، چائلڈ لائن اور محکمہ لیبر نے مشترکہ کارروائی میں آپریشن مسکان XI کے تحت 90 مقدمات میں 106 بچوں کو بچہ مزدوری سے بچالیا جن میں 94 لڑکے اور 12 لڑکیاں شامل ہیں ۔ ضروری کارروائی کرتے ہوئے انہیں والدین کے حوالہ کردیا گیا ۔ زیادہ تر بچوں کا تعلق بہار ، چھتیس گڑھ ، اڈیشہ ، اترپردیش اور آندھرا پردیش سے ہے ۔ ضلع ایس پی شرت چندرا پوار نے بتایا کہ نابالغ بچوں کو ملازمت دینے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 100 یا 1090 پر کال کر کے چائلڈ لیبر یا بھیک مانگنے کے واقعات کی اطلاع دیں ۔ بھدرا دری کتہ گوڑم ضلع میں آپریشن مسکان کے دوران 54 چائلڈ لیبر جن میں 44 لڑکے اور 10 لڑکیوں کو بھی بچالیا گیا ۔ ان بچوں کو بھی ان کے والدین کے حوالہ کردیا گیا ۔ صرف ایک بچے کو ریسکیو ہوم میں داخل کیا گیا ۔ آپریشن کے دن XI یکم جولائی سے 31 جولائی تک کیا گیا ۔ اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور بچوں کو مزدوری یا بھیک مانگنے سے روکا جائے گا ۔ بچوں کو تعلیم دلانا لازمی ہے تاکہ وہ تعلیم حاصل کر کے خود روزگار حاصل کرسکیں ۔۔ ش