ظہیرآباد میں امن کمیٹی اجلاس، آر ڈی او ایس راجو اور دیگر کا خطاب
ظہیرآباد/ کوہیر۔ 4 ۔ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ظہیرآباد میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں آر ڈی او ایس راجو، کمشنر بلدیہ سری نیواس ریڈی سرکل انسپکٹر شیوالنگم ایس آئی کاشی ناتھ مسلم ایکشن کمیٹی کانگریس پارٹی بی آریس بی جے پی ایم آئی ایم سیاسی مذہبی قائدین نے شرکت کی سابق نائب صدرنشین بلدیہ محمد خواجہ میاں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عید میلاد النبیؐ اور گنیش تہواروں کے پیش نظر قومی یکجہتی کو فروغ امن و امان کی برقراری کیلئے پولیس کا تعاون کریں ،بازاروں میں ٹریفک کے نظام کی برقراری عوامی اور عبادت گاہوں کا احترام کریں اور دونوں تہواروں کو آپسی اتحاد کے ساتھ تہواروں کی خوشیاں منانے کی اپیل کی، سرکل انسپکٹر شیوالنگم نے کہا کہ جلوس میں کسی بھی قسم کی شرانگیزی کو ہرگز برداشت نہ کرنے اور غیر سماجی عناصر پر پولیس کی سخت نگاہ رکھی ہوئی ہے اس موقع پر منکال سبھاش، خواجہ میاں سابق نائب صدرنشین بلدیہ محمد فاروق علی محمد معیز جنرل سیکریٹری ایوب حافظ اکبر سدھیر بھنڈاری بھاسکر نامہ کرن ویگر موجود تھے۔ دریں اثناء نامہ نگار کوہیر کے مطابق ظہیرآباد میں ڈیویژن پولیس کی جانب سے پی وی آر گارڈن فنکشن ہال پستا پور میں امن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ایس راجو آر ڈی او نے کہا کہ ہر عید و تہوار خوشیوں کی ایک سوغات لے کر آتی ہے۔ چند ایک شرپسند عناصر کی وجہ سے حالات خراب ہوجاتے ہیں لیکن ظہیر آباد ہمیشہ امن و سلامتی کا گہوارہ رہا ہے۔ ڈی ایس پی رام موہن ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ظہیر آباد امن و شانتی کا علاقہ ہے ۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی ہے کہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آتے ہی پولیس کو اطلاع دیں۔ محمد اکبر علی عیدگاہ کمیٹی سکریٹری نے کہا کہ ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرنا ہی ہمارا دین سکھاتا ہے ۔ ظہیرآباد امن و سلامتی کا دوسرا نام ہے۔ محمد معز الدین سابق کوآپشن ممبر بلدیہ نے کہا جس وقت جلوس نکلتا ہے اور جہاں پر گنیش کی مورتیاں نصب کر رہے ہیں وہاں پر نمازیوں کے اوقات میں ساؤتھ سسٹم کو کم کرنے کا اتسو کمیٹی کے ذ مہ داران کو مشورہ دیا گیا۔ اس موقع پر محمد فاروق علی ، منکال سبھاش ، بھاسکر ، بنڈی موہن وغیرہ نے مخاطب کرتے ہوئے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ گنیش گہوار اور عید میلاد النبیؐ کو پرامن منانے کا عہد کیا۔ اس موقع پر محمد ماجد علی صدر عیدگاہ کمیٹی ظہیر آباد کے علاوہ کانگریس پارٹی ، بی آر ایس ، بی جے پی قائدین کے علاوہ مذہبی سیاسی قائدین نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر شیوا لنگم سرکل انسپکٹر نے اجلاس کی کارروائی چلائی۔ ظہیرآباد سب ڈیویژن کے تمام تحصیلدار اور سب انسپکٹر پولیس وغیرہ موجود تھے۔