آپسی اختلافات کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش

   

عادل آباد میں پولیس کی مستعدی سے کشیدہ حالات پر قابو
عادل آباد : مستقر عادل آباد کے محلہ کے آر کے کالونی میں دو گروہوں میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہونے سے قبل مسٹر وینکٹیشور راؤ نے حالات پر قابو پاتے ہوئے بعد تحقیقات فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے والے افراد کیخلاف کیس درج کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق عیدالفطر سے ایک دن قبل کے آر کے کالونی میں ایک شادی شدہ خاتون کے متعلقہ وارڈ کونسلر کے فرزند کے ساتھ ناجائز تعلقات پر ایک طبقہ کے افراد نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیاجس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کونسلر کے فرزند نے شادی شدہ خاتون کے شوہر محمد غوث ، آٹو ڈرائیور ساجد اور نام دیو کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور محمد غوث کو محلہ سے باہر کردینے کی دھمکی دے رہا تھا ۔ نیو ہاؤزنگ بورڈ کالونی میں آنند شادی شدہ خاتون کو سہارا دیا ہوا تھا ، آپسی اختلافات کو چند ساتھیوں کے تعاون سے فرقہ وارانہ رنگ دینے کی غرض سے بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ کی توہین کا الزام مسلم طبقہ پر عائد کرتے ہوئے احتجاج منظم کیا ۔ بعد تحقیقات پولیس نے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کے الزام میں آنند پر کیس درج کیا جبکہ کے آر کے کالونی سے تعلق رکھنے والی ٹی آر ایس پارٹی کونسلر نے بھی مقامی مسلم افراد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ۔ ٹی آر ایس کے دورِ اقتدار میں پارٹی سے تعلق رکھنے والے قائدین اپنی من مانی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔