حیدرآباد /22 جولائی ( سیاست نیوز ) آپس کے جھگڑے کو سلجھانے اور بیچ بچاؤ میں زخمی شخص فوت ہوگیا ۔ بشیرآباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 43 سالہ محمد عمر فوت ہوگیا جو گذشتہ دنوں رسالہ بازار میں ہمدردی کرنے گیا تھا ۔ مشیرآباد پولیس کے مطابق پولیس نے اس سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ عمر رسالہ بازار علاقہ میں 5 دن قبل پیش آئے ایک جھگڑے میں بیچ بچاؤ کی کوشش کی تھی ۔ اس دوران آپس میں جھگڑ رہے دونوں افراد نے بیچ بچاؤ کرنے آئے عمر کو نشانہ بنایا اور دونوں کے حملہ میں عمر شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔