دور حاضر میں اولیاء کی تعلیمات کو اپنانے کی ضرورت، بگدل میں سالانہ عرس کے موقع پر علماء کا خطاب
بگدل ۔ اولیاء کے طرزِ حکمت کو اپناتے ہوئے معاشرے میں محبت کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے، ہر دور میں لوگ محبت کے پیاسے رہے ہیں، روحانی سکون کے لیے آدمی مختلف طریقے تلاش کرتے ہیں، دور حاضر میں اولیاء کے آستا نے و خانقاہیں باطنی فیض کا ایک نورانی ذریعہ ہے جہاں سے جو گزرتا ہے وہ باطنی کثافت سے پاک ہوتا ہے ، ان خیالات کا اظہار سالانہ عرس شریف حضرت سید قادر ولی آستانہ قادریہ بگدل کے موقع پر حضرت مولانا سید قبول پاشا شطا ری جانشین، حضرت کامل مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری جامعہ نظامیہ ، مولانا محمد عبد الحمید رحمانی چشتی صدر کل ہند تنظیمِ اصلاح معاشرہ ، مولانا سید رضوان پاشاہ قادری ، مولانا حافظ محمد جہانگیر علی قادری چشتی نے مخاطب کرتے ہوئے کیا ، علما ء نے مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ اپنے کردار کو درست کریں ۔ باطل طاقتیں ہر دور میں اپنا کام انجام دے رہی ہیں لیکن کچھ اہل ایمان اپنی محنت و جستجو و حق پرسستی اور روحانی قوت کے ذریعہ انہیں کچلا کرتے تھے ، آج اہل اسلام میں باطنی قوت کی کمی ہو گئی ہے، دنیا سے محبت سر چڑھ کر بول رہی ہے جس کی بنا پر ایمان کی روح یعنی محبت رسول اللہ صلی علیہ وسلم کی کمی کی بنیاد پر آج مسلمان کمزور ہو رہا ہے ، نبی و اہل بیت اولیاء کی محبت کے ساتھ ہم ایک ایسا ماحول تیار کریں جس کی خوشبو سے باطل خود اسلام کی آغوش میں آنے کے لئے مجبور ہو جائے اس کے لیے ضروری ہے کہ آپسی محبت و بھائی چارگی کو فروغ دیتے ہوئے اسلاف کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہر کام صرف اللہ کے لیے کرنے کی نیت ہو ، مسلمانوں کو گھبرانے اور ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ان کے ساتھ اللہ اور اس کے رسول کی مدد شامل ہے اس کا پکا یقین کریں۔ مہمان خصوصی حضرت مولانا سید غیاث الدین چشتی اجمیری ، جناب سیدیوسف اللہ شاہ قادری نگورشریف ، مولانا سید غوث پیر پٹیل قادری چشتی، جنابسید اکبر محی الدین شکیل پاشا مشائخ بالاپور ، مولانا شاہ محمد سرور چشتی قادری، مولانا ڈاکٹر شاہ محمد محمودعلی قادری، مولانا اکبر قادری، مولانا قاری فرحت علی قادری، مولانا سید احمد پاشاہ قادری ملتانی، مولانا برکت علی عرفان قادری مولانا سید عثمان قادری جناب سیدعاقد غوری نیر قادری خلیفہ حضرت ادریس قادری جناب بی بی پارٹل رکن پارلیمنٹ جناب شیخ فرید رکن مشاورتی ریلوے بورد نے شرکت کی ۔