آپسی مخاصمت سے ایک شخص کا قتل

   

کاماریڈی ۔ 23 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آ پسی مخاصمت کی بنا پر ایک شخص کا قتل کرتے ہوئے نعش کو دفن کردیا گیا۔ یہ واقعہ کاماریڈی سدا سو نگر پولیس اسٹیشن کے اڈلوریلاریڈی پیش آیا ۔تفصیلات کے بموجب کاماریڈی ضلع سداسیو نگر پولیس کے حدود کے اڈلور یلاریڈی کے فرزند پروین چند دن قبل خودکشی کی تھی اور اس کی وجہ دیہات سے تعلق رکھنے والے تین افراد پر اس کے والد کو شک تھا اور کئی مرتبہ ان سے جھگڑا بھی ہوا تھا۔ دو ماہ قبل بکریوں کو دو افراد نے چرایا تھا اور اس کے فرزند پروین نے دیکھ لیا تھا اور اس کے خوف سے یہ دو افراد نے اسے اس بارے میں ہراساں کر رہے تھے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے تھے جس پروین نے خودکشی کر لی تھی اور اس کے والد ملیا کو ان پر شک تھا اور یہ دو افراد 19؍ جولائی کے روز ملایا کو بکریاں چراتے ہوئے پکڑ لیا اور اسے ایک کھلے عام مقام پر لے جا کر اس کا قتل کر دیا اور نعش کو دفن کر دیا ملیا گھر نا پہنچنے پر اس کے افراد خاندان پولیس میں شکایت کی جس پر پولیس نے سمن بیریہ سائلو کو تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کرنے پر اس بات کا انکشاف کیا پولیس نے نعش کو باہر نکال کر پو سٹ مارٹم کیا اور ورثاکے حوالے کیا۔