آپ اگر چوکیدار ہیں تو میرا بیٹا کہاں ہے : نجیب کی ماں کا مودی سے سوال

   

نئی دہلی ۔ /17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے انتخابی مہم چلاتے ہوئے ’ ’میں بھی چوکیدار ‘‘ہیش ٹیاگ کے ساتھ جب یہ ٹوئیٹ کیا تو جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے گمشدہ طالبعلم نجیب احمد کی والدہ فاطمہ نفیس نے بھی ٹوئیٹ میں مودی سے سوال کیا کہ اگر آپ چوکیدار ہیں تو میرا بیٹا کہاں ہے ۔ اس سے پہلے ایرفورس کے ونگ کمانڈر ابھینندن کے پاکستان سے رہا ہونے پر نجیب کی والدہ نے ایک ٹوئیٹ کیا تھا کہ پائیلٹ ابھینندن کو تو پاکستان نے رہا کردیا لیکن میرے بیٹے نجیب کو اے بی وی پی والے کب رہا کریں گے ۔ مودی کے ’’ میں چوکیدار ہوں‘‘ کے تازہ ٹوئیٹ پر نجیب کی والدہ نے یہ سوال اٹھایا کہ اگر آپ چوکیدار ہیں تو اکھیل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے ملزمین گرفتار کیوں نہیں ہورہے ہیں ۔ کیونکہ ملک کی تین اہم ایجنسیاں میرے بیٹے کی تلاش میں ناکام ہوگئی ہیں ۔ اب میرا بیٹا اے بی وی پی کے قبضے میں ہے ۔