آپ ریلی نکال رہے تھے ، میں آکسیجن کا بندوبست کر رہا تھا: کیجریوال کا آڈٹ رپورٹ پر سینٹر پر جوابی حملہ

,

   

کورونا کی دوسری لہر کے دوران ملک میں آکسیجن کی شدید قلت تھی مختلف ریاستوں سے آکسیجن کی کمی کی بھی اطلاعات تھیں، ایسی صورتحال میں سپریم کورٹ نے آکسیجن سے متعلق ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی تھی اس پینل کی رپورٹ نے دہلی حکومت کے آکسیجن دعوے پر سوالات اٹھائے ہیں اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد مرکز اور دہلی حکومت ایک بار پھر آمنے سامنے آگئی ہیں دہلی میں آکسیجن رپورٹ کیس پر چیف منسٹر اروند کیجریوال کا پہلا رد عمل آیاکجریوال نے کہا کہ یہ میرا جرم ہے کہ میں نے اپنے 2 کروڑ لوگوں کی سانس کے لئے لڑا- دہلی کے وزیر اعلی نے جمعہ کے دن ٹویٹ کیا میرا جرم میں نے اپنے 2 کروڑ لوگوں کی سانس کے لئے لڑا جب آپ انتخابی ریلی کررہے تھے میں پوری رات آکسیجن کا بندوبست کررہا تھا لوگوں کو آکسیجن مہیا کرنے کے لئے میں لڑا آکسیجن کی کمی کی وجہ سے لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے انہیں جھوٹا نہ کہو انہیں بہت برا لگتا ہے