آپ لوگوں کے پاس کوئی اخلاق نہیں ، فوٹوگرافرس پر جیہ بچن برہم

   

ممبئی ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ویڈیو میں بتایا گیا ہیکہ اداکارہ جیہ بچن فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی رہائش گاہ کے باہر فوٹوگرافروں پر برہمی ظاہر کررہی ہیں۔ اداکارہ کو یہ کہتے ہوئے سنا گیاکہ آپ لوگوں کے پاس کوئی اخلاق نہیں ہیں۔ جیہ بچن یہاں منیش کے والد کے انتقال کے باعث خراج پیش کرنے کیلئے پہنچی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب سوگ کا ماحول ہوتو آپ لوگوں کو اس کا احساس ہونا چاہئے۔