نئی دہلی: لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر بدھ کو بھی بحث ہوئی۔ کانگریس کی جانب سے پارٹی کے سابق قومی صدر راہل گاندھی ایوان میں خطاب کیا۔ انہوں نے اپنی تقریر کا آغاز اسپیکر اوم برلا سے معافی مانگ کر کیا۔ انہوں نے کہا، “پچھلی بار ایوان میں اڈانی پر توجہ مرکوز کرنے کی وجہ سے آپ کے سینئر لیڈرز کو نقصان ہوا اور آپ کو بھی اس کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا۔ اس لیے میں آپ سے معافی مانگتا ہوں۔” انہوں نے کہا کہ آج میں اڈانی پر بحث نہیں کروں گا۔ آج میں اپنے دماغ سے نہیں بلکہ دل سے بولنا چاہتا ہوں اور آج میں تم لوگوں پر حملہ آور نہیں ہوں گا، راہل گاندھی نے کہا کہ راون صرف دو ہی لوگوں کی سنتا تھا جس میں سے ایک کمبھ کرن اور دوسرے میگھناتھ تھا۔ اور ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی بھی صرف دو ہی لوگوں کی سنتے ہیں، جس میں سے ایک اڈانی اور دوسرے امت شاہ ہیں۔