بھٹکل: علم کا حاصل کرنا کوئی بڑی چیز نہیں ہے ، علم سے دوسروں کو فائیدہ نہیں پہنچتا آپ کے فکر سے لوگوں کو فائدہ پہنچتا ہے ، علم کے بہت سے ایسے لوگوں کو دیکھا گیا ہے جو اپنے فن میں ماہر ہوتے ہیں مگر ان سے کسی دوسرے کو فائدہ نہیں پہنچتا، علم کوئی بڑی چیز نہیں ہے بلکہ علم کے ساتھ فکر حاصل کرنے کی ضرورت ہے ، فکر عوام کی ہونی چاہیے ، جیسے باپ کو بچوں کی فکر ہوتی ہے اسی طرح عالم دین کو عوام کی فکر ہونی چاہیے ، آپ کو مسجد کے لیڈر کےلئے عالم نہیں بننا ہے بلکہ عوام کے لیڈر کےلئے بننا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار مشہور زمانہ موٹیوشنل اسپیکر جناب ڈاکٹر منور زماں صاحب نے کیا ، جو شہر بھٹکل اپنے دورے کے دوران طلباء جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے مزید کیا کہا سننے کےلئے ویڈیو ضرور دیکھیں ۔
https://youtu.be/EvdzVd3jK1w