آپ کو کورونا کیسے متاثر کرسکتا ہے؟

   

نئی دہلی ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) جب لاک ڈاؤن ختم ہوجائے گا تو ضروری نہیں کہ کورونا آپ سے دور ہوجائے ہوگا۔ ہوسکتا ہے کہ آپ بس میں ، آفس میں یا کسی اور جگہ اس کے زد میں آجائیں۔ لیکن آپ اس کی زد میں کیسے آسکتے ہیں اس کا مطلب ہلکی علامت یاانفیکشن کے درمیان فرق ہوسکتا ہے۔عوامل جو اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ کورونا وائرس آپ کو کس طرح متاثر کرتا ہے کیونکہ پچھلے کچھ مہینوں میں کورونا وائرس بظاہر نہ رکنے والی وباء کے انداز میں پوری دنیا میں پھیل گی لیکن وائرس ہر ایک کو اسی طرح متاثر نہیں کرتا ، مثال کے طور پر اگر آپ جوان ہیں تو وائرس کم مہلک ثابت ہوگا ۔ وائرس کا اثر بھی تبدیل ہوتا ہے کہ آپ اس سے کیسے نمتے ہیں۔اگر آپ پر پہلا حملہ بڑے پیمانے پر ہوتا ہے تو زیادہ تر وائرسز – فلو ، سارس ، کورونا وائرس آپ کو زیادہ متاثر کرتے ہیں۔ بنیادی طور پر ، آپ کو جتنا زیادہ وائرس لاحق ہوگا ، ۔کورونا وائرس کے معاملے میں بھی ، ایسا ہی ہوتا ہے۔ چین میں ، لگ بھگ 41 فیصد انفیکشن دواخانوں میں پائے گئے جو وائرس کے مراکز رہے۔ وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ افراد وہ ہی ہیں جو وائرس سے لڑنے والے ہیں ۔ ڈاکٹر س، نرسیں جن کے پاس وائرس کے طویل ماحول میں رہنے سے بچنے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ شدید علامات آپ کے جسم میں وائرس کی اعلی سطح کی نشاندہی کرتی ہیں۔ ہلکے علامات والے افراد میں وائرس کی سطح 60 گنا کم ہوتی ہے۔