’’آپ کے بُرے دن آنے والے ہیں‘‘

,

   

نئی دہلی : سماج وادی پارٹی کی ایم پی جیہ بچن نے آج راجیہ سبھا میں حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور برسراقتدار بی جے پی پر لفظی حملے کئے ۔ جیہ بچن نے ریمارک کیا کہ ’’آپ کے بُرے دن آنے والے ہیں ‘‘ ۔ وہ کافی برہم دکھائی دیں ۔ اُنھوں نے کہاکہ انھیں شخصی طورپر نشانہ بنایا گیا ہے ۔ ’’میری بددعا ہے کہ آپ لوگوں کے بُرے دن آئیں گے ‘‘ ۔