حیدرآباد۔/27 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) آچاریہ جئے شنکر اگریکلچرل یونیورسٹی میں کسان کوٹہ کے تحت درخواست گذار طلبہ کی یکم نومبر سے کونسلنگ کی جائے گی۔ایم بی سی اسٹریم کورس میں بی ٹیک ( اگریکلچرل انجینئرنگ ) بی ٹیک ( فوڈ ٹکنالوجی ) بی ایس بی آنرس کمیونٹی سائنس کورسیس میں کسان کوٹہ کے تحت درخواست دینے والے امیدواروں کو کونسلنگ میں شرکت کرنے کی رجسٹرار ایس سدھیر کمار نے ہدایت دی ہے۔ ان میں بی ٹیک ( اگریکلچرل انجینئرنگ ) کی 16 بی ٹیک ( فوڈ ٹکنالوی ) کی 16، بی ایس سی کمیونٹی سائنس کی 30 نشستیں دستیاب رہیں گی۔ ٹی ایس ایم سیٹ میں رینک کی بنیاد پر ریزرویشن کے حساب سے نشستوں پر بھرتی کی جائے گی۔ ع
