لندن : دنیا بھر کے کئی خطوں میں 2020 کے دوران مختلف وجوہات کے سبب غذائی قلت میں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے۔ برطانوی امدادی تنظیم آکسفیم کے مطابق بھوک کی وجہ سے ہر ایک منٹ کے اندر 11افراد کی اموات ہورہی ہیں۔ سن 2019 کے مقابلے میں گزشتہ برس کے دوران خوراک کی قلت سے دوچار افراد کی تعداد میں تقریبا 6گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت 155 ملین افراد غذائی قلت کا شکار ہیں۔ یہ تعداد جرمنی، فرانس اور بلجیم کی کل آبادی کے برابر ہے۔ کوروناوبا کے علاوہ جنگی تنازعات اور ماحولیاتی تبدیلی اس بحرانی صورتحال کی ذمہ دار ہیں۔