نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کے دن طبی سہولتیں اور ضروری خدمات مریضوں کو فراہم کرنے کیلئے کمپنیوں ، دواخانوں اور ادویہ ساز کمپنیوں کو ضروری طبی اشیاء سربراہ کرنے کیلئے گاڑیوں کا خرچ وزیراعظم کے فنڈ سے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان لاجسٹک کے شعبہ سے شدید طبی ضروریات کی تکمیل کیلئے کیا گیا ہے ۔ ایک کمپنی نے وصول ہوتے ہی تمام ادویہ کی ضروری جانچ مفت کرنے کا پیشکش کیا ہے ۔
ممبئی پولیس کی فون پر آئی پی ایس عہدیدار کی طلبی
ممبئی : ۔ سینئیر آئی پی ایس عہدیدار لکشمی شکلہ کو اپنا بیان درج کروانے کے لیے ٹیلی فون پر ممبئی پولیس نے جمعرات کے دن اس کے اجلاس پر پیش ہونے کے لیے طلب کیا ہے ۔ سائبر سیل نے شکلہ کو ٹیلی فون پر طلب کرتے ہوئے چہارشنبہ کے دن حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے ۔ ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم تفصیلات کا قانون راز داری کے تحت انکشاف نہیں کیا جارہا ہے ۔