آکسیجن ایکسپریس اوڈیشہ سے سکندرآبادکیلئے روانہ

   

حیدرآباد۔ آکسیجن اکسپریس جس میں پانچ ٹینکرس لگے ہوئے ہیں،نے اوڈیشہ کے انگول سے سکندرآباد کیلئے اپنے سفر کا آغاز کیا۔آکسیجن ایکسپریس پانچ خالی ٹینکرس کے ساتھ سکندرآباد کنٹینمنٹ سائیڈنگ سے اوڈیشہ کے لئے 28اپریل کو روانہ ہوئی تھی۔لکویڈ آکسیجن سے بھرنے کے بعد ان ٹینکرس کو سکندرآباد واپس لایا جا رہا ہے ۔پانچ ٹینکرس کے ذریعہ 63.6ٹن لائی جائے گی ۔ساوتھ سنٹرل ریلوے کے پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔لکویڈ آکسیجن جن ٹینکرس میں منتقل کیاجارہا ہے وہ سائیکروجینک کارگو ہے ۔