آکسیجن ایکسپریس صنعت نگر گڈس کامپلکس پہنچ گئی

   

حیدرآباد : آکسیجن ایکسپریس آج صنعت نگر گڈس کامپلکس پہنچ گئی۔ 5 ٹینکرس کے ذریعہ 124.26ٹن مائع گیس کو منتقل کیا گیا ۔ ان ٹینکرس کو 28اپریل کو سکندرآباد سے خالی روانہ کیا گیا تھا تاکہ اڈیسہ سے آکسیجن درآمد کی جاسکے ۔ 1334کلومیٹر کا راستہ 32 گھنٹوں کے قلیل وقت میں مکمل کیا گیا ۔