حیدرآباد۔ پانچ ٹینکرس کے ساتھ پہلی آکسیجن ایکسپریس ٹرین جس نے اوڈیشہ کے انگول سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا،اتوار کوتلنگانہ پہنچی۔پانچ خالی ٹینکرس سکندرآباد سے 28اپریل کو بھیجے گئے تھے ۔لکویڈ آکسیجن کے ساتھ بھرے ہوئے یہ ٹینکرس اوڈیشہ سے سکندرآباد کیلئے روانہ ہوئے تھے ۔ان میں 124.26 ایم ٹی ٹن آکسیجن ہے ۔یہ پہلی آکسیجن ایکسپریس ہے جو تلنگانہ کے سکندرآباد پہنچی۔محفوظ،رکاوٹ سے پاک اور تیز تر ٹرانسپورٹیشن کے لئے آکسیجن ایکسپریس ٹرینس کی انڈین ریلویز کی جانب سے شروعات کی گئی ہے جن کے ذریعہ اس مشکل گھڑی میں ملک کے مختلف حصوں کو آکسیجن پہنچانے کا کام کیاجارہا ہے ۔ مختلف ریاستی حکومتوں کی درخواست پر یہ ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔