آکسیجن سلنڈرس کی بلیک مارکٹنگ روکنے اقدامات

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ حکومت تلنگانہ نے عہدیداروں کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ آکسیجن سلینڈرس کی کالا بازاری کو روکنے کیلئے اچانک معائنے اور دوسرے اقدامات کرسکیں۔ چیف سکریٹری مسٹر سومیش کمار نے مختلف محکمہ جات بشمول پولیس کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا اور دواخانوں کو آکسیجن سلینڈرس کی سپلائی کے مسئلہ کا جائزہ لیا ۔ اجلاس میں بلیک مارکٹنگ روکنے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔