آکسیجن سلنڈرس کی غیر قانونی فروخت،معاملہ درج

   

حیدرآباد۔ میڈیکل آکسیجن سلنڈرس کی ذخیرہ اندوزی اور ان کی غیر قانونی فروخت کے خلاف سٹی پولیس حیدرآباد نے کارروائی شروع کردی ہے ۔شہرمیں کوویڈ19کے ہاسپٹلوںکے لئے سلنڈرس کی کمی کی اطلاعات کے بعد یہ کارروائی شروع کی گئی ہے ۔جمعہ کی شب ٹاسک فورس ویسٹ زون نے گولکنڈہ علاقہ کے ایک مکان پر چھاپہ مارتے ہوئے 24آکسیجن سلنڈرس ضبط کئے ۔ڈی سی پی ٹاسک فورس پی رادھا کرشنا نے کہا کہ ڈرگس کنٹرول اتھاریٹی اورکنٹرولر ایکسپلوسیوز کی جانب سے جاری کئے جانے والے لائسنس کے بغیر یہ شخص کاروبار کررہا تھا۔اس شخص کے خلاف گولکنڈہ پولیس اسٹیشن میں ایک معاملہ درج کرلیاگیا۔ڈی سی پی نے کہا کہ پولیس کی ٹیمیں آکسیجن سلینڈرس کی غیر قانونی فروخت میں ملوث افراد کا پتہ چلارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مختلف ایجنسیوں سے اس کاروبار کے لئے لائسنس ضروری ہے۔