آکسیجن سلنڈر خریدنے کیلئے رائے پور کو ایک کروڑ روپے کی منظوری

   

رائے پور : چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے رائے پور میں آکسیجن سلنڈر کی سپلائی مسلسل قائم رکھنے کے لئے کلکٹر کو ایک کروڑ روپے کی رقم کی منظوری دی ہے ۔سرکاری ذرائع نے آج اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلی کی طرف سے منظور کردہ رقم کا استعمال نئے آکسیجن سلنڈر کی خریداری میں کیا جائے گا۔رائے پور میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے آکسیجن کی مانگ میں اضافہ کے مد نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔