آکسیجن سلینڈرس کی بلیک مارکیٹنگ ، ایک اور تاجر گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ آکسیجن سیلنڈرس کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ایک اور تاجر کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مشیرآباد باکارام کاساکن شاکر حسین غیرقانونی طور پر آکسیجن سیلنڈرس کا کاروبار کر رہا تھا۔ پولیس نے بتایاکہ موجودہ کووڈ۔19 کے ہنگامی حالات کا فائدہ اٹھا تے ہوئے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو مکان پر آکسیجن سیلنڈرس فراہم کر رہا تھا ۔ شاکر یہ کاروبار بغیر کوئی لائسنس کے غیر قانونی طور پر کررہا تھا۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے مشیرآباد علاقہ میں دھاوا کر تے ہوئے 87 آکسیجن سیلنڈرس ضبط کر لئے۔