آکسیجن سپلائی میں رکاوٹ ‘ وجیانگرم میں تین کووڈ مریض فوت

   


وجیانگرم ۔ وجیا نگرم میں تین کورونا مریضوں کی آکسیجن سپلائی میں تکنیکی رکاوٹوں کی وجہ سے موت ہوگئی ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ دو مریض مہاراجا گورنمنٹ ہاسپٹل میں فوت ہوئے جبکہ تیسرے کی ایک اور دواخانہ میں موت واقع ہوگئی ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ مریضوں کو مسلسل آکسیجن سپلائی کی جا رہی تھی لیکن پیر کی صبح اولین ساعتوںمیں فنی خرابی کی وجہ سے سپلائی رک گئی اور مریض فوت ہوگئے ۔