آکسیجن کانسنٹریٹر کی بلیک مارکٹنگ ، ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد: آکسیجن کانسنٹریٹر کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ایک شخص کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ آکسیجن کانسنٹریٹر کی کالا بازاری کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس اور محکمہ ڈرگس کے عہدیداروں نے ایم بالاجی فارمیسی واقع انیتا ٹاؤرس پر دھاوا کیا اور پرشانت اگروال کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار شخص اکسیجن کانسنٹریٹر اور آکسیجن فلو میٹرس دوگنی قیمتی میں فروخت کر رہا تھا ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 5 کانسنٹریٹرس اور 50 آکسیجن فلو میٹرس برآمد کرلیا ۔