آکسیجن کنسنٹریٹر بنانے میں مدد کرے گا آئی آئی کانپور

   

کانپور : انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) کانپور نے ملک کے کاروباری اور ایم ایس ایم ای شعبے کو بہترین معیار کی آکسیجن کنسنٹریٹرکی تیاری میں مدد کی پیش کش کی ہے ۔انسٹی ٹیوٹ کے اسٹارٹپ انوویشن اینڈ انکیوبیشن سیل کے بورڈ ممبر اور اسٹارٹ اپ ‘فرسٹ’ کے ڈائریکٹر سری کانت شاستری نے بدھ کے روز کہا کہ ملک کو کورونا کی دوسری تباہ کن لہر کے درمیان آکسیجن کے سنگین بحران کا سامنا ہے ۔ آج ‘مشن بھارت او 2’ کا اعلان کیا گیا ہے۔