حیدرآباد۔ کنگ کوٹھی ہاسپٹل میں آکسیجن کی مبینہ قلت کے نتیجہ میں کورونا کے 3 مریض فوت ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ کنگ کوٹھی ہاسپٹل میں آکسیجن ختم ہوجانے پر جڑچرلہ سے ایک آکسیجن ٹینکر کو طلب کیا گیا تھا اور یہ ٹینکر تاخیر سے دواخانہ پہنچنے اور مریضوں کو بروقت آکسیجن فراہم نہ ہونے پر تین مریض فوت ہوگئے۔ دواخانہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ متوفی مریض تشویشناک حالت میں دواخانہ میں شریک کئے گئے تھے اور وہ آکسیجن کی قلت سے نہیں بلکہ ان کی طبیعت مزید بگڑجانے پر فوت ہوئے۔