لکھنؤ : بہوجن سماج پارٹی سربراہ مایاوتی نے آج کہا کہ کورونا کی دوسری لہر میں آکسیجن کی کمی سے اموات نہ ہونے کا دعوی کرنا کافی بدقسمتی اور دکھ کی بات ہے ۔بی ایس پی سپریمو نے آج یہاں اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ایسے بے بنیاد باتوں سے عوام میں عدم اعتماد پیدا ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر میں ہندوستان میں آکسیجن کی کمی سے جو افراتفری مچی ار اموات ہوئی اس سے نپٹنے کے لئے حکومت کو بیرون ممالک سے بھی مدد لینی پڑی۔ اب یہ دعوی کرنا کی آکسیجن کی کمی سے موت نہیں ہوئی ہے کافی تکلیف دہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ آگے تیسری لہر آئی تو کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو عوام کے تئیں ذمہ دار ہونا ہوگا۔