دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ڈیجیٹل پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی دہلی میں آکسیجن کی کمی کے حوالے سے ایک نام نہاد رپورٹ کا حوالہ دے کر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے ساتھ بدسلوکی کررہی ہے۔ میں صبح سے دیکھ رہا ہوں کہ بی جے پی کے بڑے رہنما اور مرکزی وزرا میڈیا میں آکر ایک ہی کام کر رہے ہیں کی اروند کیجریوال کو گالیاں دے رہے ہیں۔ ایک نام نہاد رپورٹ بتائی جارہی ہے کہ جب دہلی میں کوویڈ کا پیک تھا تو آکسیجن کی کمی نہیں تھی اور مطالبہ 4 گنا بڑھا چڑھا کر بتایا گیا تھا، ایسا نام نہاد رپورٹ کے حوالے سے کہا جارہا ہے۔ ایسی کوئی اطلاع ہے ہی نہیں۔ بی جے پی قائدین جو صبح سے ہی چینل پر بیٹھ کر شور مچا رہے ہیں ان كا گلا تھک گیا ہوگا۔ ذرا چین سے بیٹھ کر دیکھیں کہ رپورٹ کہاں ہے؟ کیا ایسی کوئی اطلاع ہے جس پر آکسیجن آڈٹ کمیٹی کے ممبروں نے دستخط اور منظوری دی ہو؟ وہ رپورٹ کہاں ہے؟ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور عدالت میں زیر التوا مقدمات میں ایسی سازش درست نہیں ہے۔