آکسیجن گیس سلینڈر پھٹنے سے نوجوان ہلاک

   

نظام آباد :آکسیجن گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ یہ واقعہ آج صبح 10 بجے کے دوران آٹو نگر میں پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب سری سائی گیس انٹر پرائیزس جو شہر کے مختلف دواخانوں و گیس ویلڈنگ کی دکانات کو آکسیجن سلنڈر سرسپلائی کی جاتی ہے ۔ سری سائی گیس ایجنسی میں کام کرنے والے سیل مین شکیل گیس سلنڈرس آٹو نگر کے علاقہ میں ایک گودام میں محفوظ کیا ہوا تھا اور یہاں سے دواخانوں اور گیس کی دکانات کو سپلائی کی جاتی تھی اس کے پاس کام کرنے والے شیخ نعیم جو اس کا رشتہ دار ہے آج 10 بجے کے دوران گودام سے گیس سلنڈر آٹو میں منتقل کررہا تھا کہ اچانک ایک سلنڈر پھٹ گیا جس کی زد نعیم میں آگیا اور اس کیا پیٹ کے پرخچے اڑ گئے اور برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ سلنڈر پھٹنے کی آواز سے زبردست دھماکہ ہوگیا ۔ اطراف و اکناف میں موجودہ سینکڑوں افراد یہاں پہنچ گئے اور فوری VIٹائون پولیس کو اطلاع ہونے پر VIٹائون سب انسپکٹر گوریندر گوڑ پولیس کی جمعیت کے ساتھ یہاں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور تفصیلات حاصل کرتے ہوئے نعش کا پنچنامہ کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کیا گیا ۔ نعیم کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی اور یہ اپنے ہم زلف شکیل کے پاس کام کررہا تھا ہمیشہ کی طرح آج بھی آٹو میں گیس منتقل کررہا تھا کہ یہ واقعہ پیش آگیا ۔اس حادثہ میں ریحان نامی نوجوان زخمی ہوگیا۔ پولیس اس خصوص میں مصروف تحقیقات ہے ۔