ویلنگٹن۔ 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کئی گرانڈ سلام خطابات حاصل کرنے والی سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سرینا ولیم اور سویتلانہ کزنیٹسووا 16 سال بعد اپنی میدان پر رفاقت کو دوبارہ شروع کررہے ہیں، جیسا کہ آئندہ ہفتہ شروع ہونے والے آکلینڈ ڈبلیو ٹی اے کلاسک ٹورنمنٹ میں یہ ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔ ٹورنمنٹ میں پہلے مقام پر فائز 38 سالہ سرینا ولیمس اور 34 سال کزنیٹسووا ڈرا میں ایک ساتھ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ابھرتی ٹینس اسٹار میں امریکی نوجوان کھلاڑی ایمنڈا اینی سووا اور کوکو گاف کے ساتھ 22 سالہ جلینا اوسٹا پین کووا بھی توجہ کے مرکز ہیں۔ سرینا اور کزنیٹسووا کے درمیان آخری مرتبہ یہاں 2017ء میں مقابلہ ہوا تھا اور مجموعی ریکارڈ میں سرینا کو 10-3 کی سبقت حاصل ہے۔