آگرہ: اترپردیش کے ضلع آگرہ کے سکندرا علاقے میں کیش کلکشن کرنے والی کمپنی کا ایک ملازم ایک کروڑ 37لاکھ روپئے لے کر فرار ہوگیا۔ایس پی شہر وکاس کمار نے بدھ کو بتایا کہ ملزمین کو پکڑنے کے لئے پولیس کی کئی ٹیمیں لگائی گئی ہیں۔ سرویلانس کی مدد بھی لی جارہی ہے ۔ سی سی ٹی وی کیمرے بھی چیک کئے گئے ہیں۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ جلد ہی ملزمین کو گرفتار کرلیا جائے گا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ برکس انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کا ملازم منگل کو ایک کروڑ37لاکھ روپئے لے کر فرار ہوگیا۔