آگرہ میں بھیانک سڑک حادثہ بچے سمیت پانچ کی موت

   

Ferty9 Clinic

آگرہ، 28 جون ( سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں آگرہ کے فتح آباد علاقے میں جمعہ کی صبح ہوئے ایک بھیانک سڑک حادثے میں بس پر سوار ایک بچے سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی اور 35 سے 40 افراد زخمی ہوئے ہیں۔فتح آباد علاقے کے پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پربھات کمار کے مطابق ایک بس بہار سے جے پور جا رہی تھی ۔ بس فتح آباد علاقے میں لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ حادثے میں ایک بچے سمیت پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 35 سے 40 افراد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں میں ایک بچے سمیت دو کی حالت نازک ہے جبکہ دیگرافراد کو ہلکی چوٹیں آئی ہیں ۔ شدید زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال پہنچایا گیا ہے ۔