آگرہ، 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں آگرہ کے کاگارول علاقہ میں ایک عاشق جوڑے کی لاشی ملی ہے ، جنہیں لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر قتل کیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوان کی شناخت خیرہ گڑھ علاقے کے گئورؤ رہائشی منگل سنگھ کے 20 سالہ بیٹے شیام بیر اور کچھ پورہ رہائشی موہن لال کشواھا کی 17 سالہ بیٹی پوجا کے طور پر کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ دونوں کا معاشقہ چل رہاتھا۔ دونوں کو قابل اعتراض حالت میں دیکھنے کے بعد اہل خانہ اور دیہاتیوں نے کاگارول علاقے میں لا کر ان کی لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس افسر اور متعددتھانوں کی پولیس موقع پر موجود ہے ۔ اس سلسلہ میں پولیس کو ابھی کوئی تحریر نہیں ملی ہے ۔