آگرہ میں وزیراعظم کی مجوزہ ریلی

   

آگرہ ۔ /2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی /9 جنوری کو تاج محل کے شہر آگرہ میں ریلی سے خطاب کریں گے ۔ درج فہرست طبقات و قبائیل قومی کمیشن کے صدرنشین اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رام شنکر کٹھیریا نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی اور کہا کہ اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ 4جنوری کو آگرہ کا دورہ کرتے ہوئے مختلف زیرتکمیل پراجکٹوں کا جائزہ لیں گے ۔ آدتیہ ناتھ 2019 ء کی طوفانی انتخابی مہم میں اپنی پارٹی کی تیاریوں کے بارے میں مقامی قائدین اور کارکنوں سے تبادلہ خیال کریں گے ۔