آگرہ : آگرہ کی ایک مصروف شاہراہ پر دو موٹر سائیکل سواروں نے 50 سالہ ہریش پچوری پراپرٹی ڈیلر کو قریب سے تین گولیاں مار دیں جو ہاسپٹل جاتے ہوئے راستے میں جانبر نہ ہوسکا ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ سارا واقعہ قید ہوگیا۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہلوک شخص ایک راہگیر کے ساتھ مصروف سڑک عبور کررہا ہے اور موبائل فون پر بات کررہا تھا کہ اچانک اس کے سامنے ایک موٹر سائیکل رکی ، موٹر سائیکل کے پیچھے پر بیٹھے شخص نے اس پر گولی چلا دی جس کے نتیجہ میں وہ زمین پر گرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو نیچے گرا دیا۔ نامعلوم حملہ آور نے اُٹھ کر گولی چلا دی اور فرار ہوگیا۔ یہ واقعہ کل دن میں ایک بجے کے وقت پیش آیا۔