آگرہ میں کھدائی کے دوران 4 افراد زندہ دفن

   

آگرہ:29جون(یواین آئی) اترپردیش۔ راجستھان سرحد پر فتح پور سیکری علاقے کے دولت گڑھ گاؤں کے نزدیک چنبل پائپ لائن کے لئے کھدائی کررہی تین خواتین سمیت چار افراد آج زندہ دفن ہوگئے ۔پولیس نے بتایا کہ موقع پر کام کررہے تقریبا ایک درجن خاتون اور مرد اس وقت حادثے کا شکاری ہوگئے جب وہ گڑھا کھود رہے تھے ۔ تبھی مٹی کا ایک حصہ دھنس گیا۔اس حادثے میں کچھ مزدور زخمی بھی ہوگئے۔