لکھنو 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت اترپردیش آگرہ شہر کا نام بدل کر اسا اگراوان کرنا چاہتی ہے ۔ رپورٹس میں یہ بات کہی گئی ۔ ریاستی حکومت نے آگرہ میں ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر یونیورسٹی کے محکمہ تاریخ سے کہا کہ وہ یہ پتہ چلائے کہ آیا آگرہ شہر پہلے کسی اور نام سے تو نہیں جانا جاتا تھا ؟ ۔ یونیورسٹی ایک پروفیسر نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ہم نے ریسرچ کا آغاز کردیا ہے اور حکومت کے مکتوب کا جلد جواب دینگے ۔