آگرہ کے جج نے کانسٹبل کو کپڑے اتارنے کیلئے مجبور کردیا

   

آگرہ ۔ /28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آگرہ کے ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کا تبادلہ کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے پرہجوم کمرہ عدالت میں ایک 58 سالہ کانسٹبل کو یونیفارم اتارنے کیلئے مجبور کردیا تھا ۔ اس واقعہ کے ایک دن بعد جج کا تبادلہ کردیا گیا ۔ جج نے مبینہ طور پر اس کی گاڑی کو گزرنے کی اجازت نہ دینے پر بطور سزاء کمرہ عدالت میں کپڑے اتارنے کیلئے مجبور کردیا ۔ اس واقعہ کے بعد کانسٹبل پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا اور رضاکارانہ طور پر سبکدوشی کیلئے درخواست داخل کردی ۔