سمستی پور 26 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں سمستی پور ضلع کے اجیا ر پور تھانہ علاقہ کے رام پور ایک سلا گاؤں میں آگ لگنے سے 50 سے زائد گھر جل کر راکھ ہو گئے ۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ رام پور ایک سلا گاؤں کے دلت بستی میں کل دیر رات ایک گھر میں کھانا بنانے کے دوران آگ لگ گئی۔
