حیدرآباد 3 اکٹوبر ( سیاست نیو ز ) اللہ رب العزت نے قرآن مجید میںانسان کو درپیش ہر مسئلہ کا حل فراہم کیا ہے ۔ قرآن مجید میں اللہ تعالی نے مریضوں کیلئے شفاء بھی رکھی ہے ۔ آج کے دور میں جب وبائی امراض کا دور دورہ ہے ۔ لوگ کسی نہ کسی مرض یا عارضہ سے پریشان ہیں اور دواؤں کا سلسلہ جاری ہے ۔ دواوں کا استعمال اپنی جگہ تاہم قرآنی آیات مبارکہ کے استعمال کے ذریعہ بھی علاج ممکن ہوسکتا ہے ۔ اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے روزنامہ سیاست میں ’’ قرآنی آیات سے علاج ‘‘ کے عنوان سے آیات مبارکہ کی اشاعت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔ عام امراض میں بھی آیات مبارکہ کی برکت سے شفاء حاصل کی جاسکتی ہے ۔ قارئین اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔