تہران، یکم مارچ(یواین آئی ) ایران میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والے آئینی خلا کو پُر کرنے کیلئے قیادت کونسل کی تشکیل مکمل کر لی گئی ہے ۔ ممتاز عالم دین اور مجلس نگہبان کے نائب چیئرمین آیت اللہ علی رضا عارفی کو اس تین رکنی کونسل کا اہم رکن اور ‘فقیہ’ مقرر کر دیا گیا ہے ۔ایرانی میڈیا کے مطابق، یہ کونسل نئے سپریم لیڈر کے انتخاب تک ملک کے تمام مذہبی، سیاسی اور عسکری امور کی نگرانی کرے گی۔ اس کونسل میں جن شخصیات کو شامل کیا گیا ہے ان میں آیت اللہ علی رضا اعرافی کے علاوہ مسعود پزشکیان بحیثیت صدرِ مملکت غلام حسین محسنی اژھای،بحیثیت چیئرمین عدلیہ (چیف جسٹس)قابل ذکر ہیں۔یہ انتظام اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک 88 رکنی مجلس نگہبان رہبری نئے رہبرِ اعلیٰ کا انتخاب نہیں کر لیتی۔آیت اللہ علی رضا اعرافی کا شمار ایران کے بااثر ترین مذہبی اور انتظامی حلقوں میں ہوتا ہے ۔ وہ نہ صرف مجلس خبرگان کے نائب چیئرمین ہیں بلکہ ایران کے تمام دینی مدارس کے سربراہ اور گارڈین کونسل کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ انہیں شہید رہبر آیت اللہ خامنہ ای کے انتہائی قریبی اور معتمد ساتھیوں میں شمار کیا جاتا ہے ،