آیورویدک ادویات کے کاروبار میں 90 فیصد تک اضافہ :ہرش وردھن

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : وزیر صحت ہرش وردھن نے جمعہ کے روز کہا کہ دنیا میں آیور وید کی قبولیت میں اضافہ ہورہا ہے اور کورونا دور کے بعد ملک میں آیورویدک ادویات کا کاروبار 50 سے 90 فیصد کی شرح سے بڑھ رہا ہے ۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے پتنجلی کی کورونا کی تسلیم شدہ دوا کورو نل کو جاری کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کورونا کے دور سے پہلے آیورویدک ادویات کا کاروبار 15 سے 20 فیصد کی شرح سے بڑھ رہا تھا ، جس میں اب 50 سے 90 فیصد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے ۔