نئی دہلی: صدرجمہوریہہ ہند دروپدی مرمو نے بیماری کو غربت کی ایک بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ آیوشمان بھارت اور جن او شدھی پری یوجنا سے ملک کے لوگوں کو ایک لاکھ کروڑ روپے کی مدد ملی ہے ۔بجٹ اجلاس کے آغاز کے موقع پر آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ سنگین بیماری کی وجہ سے غریب خاندان کا حوصلہ پوری طرح ٹوٹ جاتا ہے ، نسلیں قرضوں میں ڈوب جاتی ہیں۔ غریبوں کو اس پریشانی سے نجات دلانے کیلئے ملک گیر آیوشمان بھارت یوجنا شروع کی گئی تھی۔ اس کے تحت 50 کروڑ سے زیادہ ملک کے لوگوں کو مفت علاج کی سہولت دی گئی۔انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت یوجنا نے ملک کے کروڑوں غریبوں کی پریشانیوں کو دور کیا ہے اور انہیں 80,000 کروڑ روپے کے خرچ سے بچایا ہے۔