صحت زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہے ، ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کا 83 واں ایپی سوڈ
نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آیوشمان بھارت اسکیم غریبوں کے لیے ایک بہت بڑا سہارا بن گئی ہے اور جب وہ اس سے مستفید ہونے والوں سے بات کرتے ہیں تو انہیں ایک الگ طرح کی خوشی محسوس ہوتی ہے ۔ اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کے 83ویں ایپی سوڈ میں مسٹر مودی نے کہا کہ جب لوگوں کو حکومت کی عوامی فلاحی اسکیموں کا فائدہ ملتا ہے اور وہ اپنی زندگی میں خوشی کا تجربہ کرتے ہیں، تب وہ بہت خوشی محسوس کرتے ہیں اور انہیں ایک خاص طرح کا سکون ملتا ہے ۔ انہوں نے اس اسکیم کے مستفید راجیش پرجاپتی سے بات کی جنہوں نے بتایا کہ اگر ان کے پاس آیوشمان کارڈ نہ ہوتا تو شاید وہ علاج کی کمی کی وجہ سے زندہ نہ رہ پاتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے دل کا آپریشن ہونا ہے اور علاج کا خرچہ بہت زیادہ ہے ۔ جب ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کارڈ کی وجہ سے ان کا علاج مفت ہوگا تو وہ بہت خوش ہوئے ۔ اس دوران مسٹر مودی نے سکھ دیوی سے بات کی، جو گھٹنوں کی تکلیف سے پریشان تھی، جنہوں نے مودی کو بتایا،میں داند پارہ متھرا کی رہنے والی سکھ دیوی ہوں۔ میرا گھٹنا خراب ہوگیا تھا لیکن میں نے اس کارڈ کے ذریعے پریاگ اسپتال میں گھٹنے کا آپریشن کرایاہے ۔ میری عمر 40 سال ہے اور مجھے یہ بیماری صرف 15 سے 16 سال کی عمر سے ہی تھی۔ہر جگہ علاج کروایا لیکن کہیں سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔بالآخر میں نے آیوشمان کارڈ کے ذریعے علاج کروایا ہے ۔ اسکول میں میٹنگ ہورہی تھی۔ ہمارے شوہر کو وہاں سے پتہ چلا تو انہوں نے میرے نام کا کارڈ بنوایا۔ پھر کارڈ کے ذریعے علاج کروایا، اور میں نے کوئی پیسہ نہیں لگایا۔ میرا علاج کارڈ سے ہی ہوا ہے ۔ یہ بہت اچھا علاج رہا ہے ۔ جب مسٹر مودی نے پوچھا کہ اگر کارڈ نہیں ہوتا تو ڈاکٹر نے انہیں کتنا خرچ بتایا تھا، سکھ دیوی نے کہا کہ 2.5 لاکھ سے 3 لاکھ روپے ۔ پہلے مجھے اٹھا بیٹھا نہیں جاتا تھا لیکن اب میں بہت گھومتی ہوں۔ باورچی خانے کا کام بھی کرتی ہوں اور گھر کے دیگر کام کاج بھی بڑی آسانی سے کرلیتی ہوں۔ میں پکاتی ہوں اور بچوں کو کھانا دیتی ہوں۔ آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ کی اسکیم کی وجہ سے میں ٹھیک ہو گئی اوراپنے پیروں پر واپس آ گئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ صحت زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہے ، یہی آیوشمان بھارت کی روح ہے ۔
’اقتدار نہیں صرف خدمت کرتے رہنا چاہتاہوں‘
وزیراعظم نریندر مودی کی ’من کی بات ‘!
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ اقتدار میں نہیں رہنا چاہتے بلکہ عوام کی صرف خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات میں‘آج آیوشمان بھارت اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں سے بات کرتے ہوئے اس کے فوائد کے بارے میں پوچھا۔ فائدہ اٹھانے والوں نے کہا کہ مجھے بہت فائدہ ہوا، میں ہمیشہ آپ کو اقتدار میں دیکھنا چاہتا ہوں۔ اس پر مودی نے کہا کہ آپ مجھے اقتدار میں رہنے کے لیے دعائیں مت دیجئے ، میں آج بھی اقتدار میں نہیں ہوں اور مستقبل میں بھی اقتدار میں نہیں جانا چاہتا۔ میں صرف خدمت کرتے رہنا چاہتا ہوں، میرے لئے یہ عہدہ، یہ وزیراعظم، یہ سب چیزیں اقتدار کیلئے نہیں صرف خدمت کیلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت اسکیم صرف غریبوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہے ۔ استفادہ کرنے والے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے اردگرد کے لوگوں سے آیوشمان بھارت کا کارڈ بنوانے کو کہیں تاکہ گھر والوں کو پتہ نہ چلے کہ مصیبت کب آئے گی اور اگر آج غریب دوا کی وجہ سے پریشان ہے تو یہ ٹھیک نہیں ہے ۔ اب وہ پیسے کی وجہ سے دوا نہیں لیتے یا بیماری کا علاج نہیں کراتے تو یہ بھی بڑی تشویش کی بات ہے ۔