ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ آیوشمان کھرانہ کی آنے والی فلم ڈریم گرل 2کا پہلا لک ریلیز ہو گیاہے ۔ آیوشمان کھرانہ ان دنوں اپنی سپر ہٹ فلم ڈرم گرل کے سیکول ڈریم گرل 2میں کام کر رہے ہیں۔ ڈریم گرل 2میں اننیا پانڈے کا اہم کردار ہے ۔ فلم ڈریم گرل 2کا پہلا لک ریلیز ہو گیا ہے ، جس میں آیوشمان کھرانہ دو اندا ز میں نظر آ رہے ہیں۔ ایک طرف وہ پوجا اور دوسری طرف کرم کے طور پر نظر آ رہے ہیں۔ پوجا کی شکل میں وہ بلائوز اور اسکرٹ میں نظر آ رہے ہیں، اس کے لمبے بال ہیں اور وہ لپسٹک لگاتے ہوئے شیشے میں دیکھ رہا ہے ۔ وہیں شیشے کے دوسری طر ف کرم بنے آیوشمان گلابی ٹی شرٹ پہنے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ڈریم گرل 2کا فرسٹ لک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے آیوشمان نے انسٹاگرام پر لکھا،‘یہ تو صرف پہلی جھلک ہے ۔ شیشے میں دکھنے والی چیز یں کہیں زیادہ خوبصورت ہیں۔ ڈریم گرل 2ایکتا کپور ار شوبھا کپور کے ذریعہ پروڈیوس اور راج شانڈلیہ کے ذریعہ ہدایت کردہ ہے ۔ یہ فلم 25اگست 2023کو ریلیز ہونے والی ہے ۔