حیدرآباد۔/29 فبروری، ( سیاست نیوز) حکومت نے 5 آئی اے ایس عہدیداروں کو مختلف محکمہ جات میں پوسٹنگ دی گئی ہے۔ چیف سکریٹری سومیش کمار کے احکامات کے مطابق ڈی رونالڈ روز ( آئی اے ایس ) اسپیشل سکریٹری محکمہ فینانس کو ڈائرکٹر مائینس اینڈ جیالوجی ڈپارٹمنٹ کی زائد ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس عہدہ سے جیش رنجن ( آئی اے ایس ) کو سبکدوش کیا گیا۔ شریمتی انیتا راجندرا ( آئی اے ایس ) جنہیں پوسٹنگ کا انتظار تھا سکریٹری اے ایچ ڈی ڈی ڈپارٹمنٹ مقرر کیا گیا۔ شریمتی بی وجیندرا ( آئی اے ایس ) جنہیں پوسٹنگ کا انتظار تھا اسپیشل سکریٹری عمارات و شوارع مقرر کیا گیا۔ ایم آر ایم راؤ ( آئی اے ایس ) جنہیں پوسٹنگ کا انتظار تھا کمشنر ٹرانسپورٹ مقرر کیا گیا اور سنیل شرما ( آئی اے ایس ) کو اس عہدہ کی اضافی ذمہ داری سے سبکدوش کیا گیا۔ ایم پرشانتی ( آئی اے ایس ) جنہیں پوسٹنگ کا انتظار تھا جوائنٹ سکریٹری محکمہ ماحولیات و جنگلات مقرر کیا گیا۔
