حیدرآباد۔ ائرفورس اکیڈیمی ڈنڈیگل کی گولڈن جوبلی تقاریب کا کل 16 جنوری سے آغاز ہوگا ۔ اس اکیڈیمی کا سنگ بنیاد اس وقت کے صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر ذاکر حسین نے 11 اکٹوبر 1967 میں رکھا تھا ۔اور افتتاح اس وقت کے چیف منسٹر آندھرا پردیش کاسو برہمانند ریڈی نے کیا تھا ۔ اکیڈیمی کی جانب سے گولڈن جوبلی تقاریب کے سلسلہ میں کئی پروگرامس منعقد کئے جائیں گے جن میں گولڈن جوبلی مراتھن ‘ اکیڈیمی اتسو‘ خون کے عطیہ کا کیمپ ‘ ائر فورس وائیوس ویلفیر اسوسی ایشن کی سرگرمیاں وغیرہ منعقد کی جائیں گی ۔ 19 جنوری کو ٹریننگ ورکشاپ اور انڈین پوسٹل ڈپارٹمنٹ کے خصوصی کوور کی اجرائی کے بعد تقاریب کا اختتام ہوگا ۔ یہ اجرائی ائر چیف مارشل آر ایس ایس بھدوریہ چیف آف ائر اسٹاف کے ہاتھوں عمل میں آئیگی ۔