ائرپورٹ انتظام، ترکی اور قطر کا طالبان کے ساتھ معاہدہ

   

انقرہ۔ ترکی اور قطر نے کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور افغانستان میں چار دیگر ہوائی اڈوں کا انتظام کرنے کے لیے طالبان کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اناطولو خبر رساں ایجنسی نے جمعہ کو ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اس عرصے کے دوران تمام فریقین کے درمیان ہونے والی بات چیت موثر رہی، جس کے تحت انہوں نے آنے والے دنوں میں آپریشن پر کام کرنے کے لیے ایک تکنیکی گروپ بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔ ذرائع نے اناطولو کو بتایا کہ ترکی اور قطر نے مشترکہ طور پر کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے کو چلانے پر اتفاق کیا ہے ۔ اس سلسلے میں مل کر کام جاری رکھنے کے لیے ترکی اور قطر کے وفود کابل کا دورہ کریں گے ۔ اس سال اگست میں طالبان کے ہاتھوں افغانستان میں سابقہ حکومت کے خاتمے اور کابل کے ہوائی اڈے کے ذریعہ بڑے پیمانے لوگ ملک سے فرار ہوئے تھے ۔